پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، اگلے بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا، ریلیف ملے گا۔
اتوار کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراءپر مشتمل وفد گورنر ہاوس پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی،گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، وزیر اعظم کی سربراہی میں وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے، جو بجٹ آنے والا ہے اس میں عام آدمی کے لئے خوشخبری ہوگی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا،ریلیف ملے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں مودی کی بالادستی ختم کردی، مودی حکومت کی آئی ایم ایف سے قسط رکوانے کی کوشش ناکام رہی،ہمیں اب ملک کی معیشت مضبوط کرنی ہے۔اس کے علاوہ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کی بہتری کے لئے 25 ارب روپے کے اربن پیکیج کو مزید بہتر کیا جائے،کراچی میں نکاسی کا مسئلہ ہے، سڑکیں تباہ ہوتی جارہی ہیں جنہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، اگلے سال دسمبر تک کے فور منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
Post Views: 4