خیبر پختونخوا میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جو کہ عوامی صحت اور روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آج سے 24 مئی تک گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جو کہ عوامی صحت اور روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔ صوبے کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں بھی اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث آبی ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے، جس سے فضائی آلودگی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مراسلے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سورج کی تیز روشنی میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کے استعمال میں اضافہ کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔ بزرگ افراد اور بچوں کو بالخصوص صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان دھوپ میں نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ فصلوں کی کٹائی کے دوران احتیاط برتیں اور جانوروں کا خصوصی خیال رکھیں۔ ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران عوامی آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی تاکہ لوگ بر وقت احتیاطی اقدامات اٹھا سکیں۔
مزید برآں تمام ہیلتھ و میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس دوران تمام ہیٹ اسٹروک سینٹرز کو فعال رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری نمٹا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر لازمی چیک کریں تاکہ گرمی کے باعث کسی ممکنہ خرابی سے بچا جا سکے۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کا امن و امان سب سے مقدم ہے جس کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا کے عوام کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشتون و مستحکم پاکستان گرینڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی ملی، صوبائی حکومت قیام امن کے لئے خصوصی اقدامات کرے، ملک فساد اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پشتون ہمیشہ قومی پرچم کی حرمت کے محافظ رہے ہیں، پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک پشتون قوم نے وطن کی خاطر جو خدمات اور قربانیاں پیش کیں، وہ ملکی تاریخ کے سنہری حروف میں درج ہیں۔خیبر پختونخواکی لیڈرشپ نے مختلف ناموں سے تحریک آزادی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، جب سارا ہندوستان ایک تھا تو ریفرنڈم کے ذریعے پوچھا گیا کہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا ہندوستان کے ساتھ، تو یہ وہی خطہ اور وہی پختون ہیں جنہوں نے ریفرنڈم میں اس جھنڈے اور پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ابتدائی جنگ میں پشتون قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کم وسائل کے باوجود پیدل سفر کر کے موجودہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں کو آزاد کرایا، پختونوں کی ایک تاریخ ہے، پاکستان کی ترقی میں ان کا خون، پسینہ شامل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختون فرنٹ لائن پر ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چندمخصوص عناصر نے ذاتی فائدے کے لئے پختونوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا جو قابل افسوس ہے، مئی کے مہینے میں مختصر جنگ میں اگر افواج پاکستان ایک مضبوط پوزیشن نہ ہوتی تو پاکستان کا وجود بھی ناممکن تھا۔