بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے کیسز سیاسی ہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں ان کے خلاف سارے کیسز سیاسی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں، ان شاء اللّٰہ جلدی ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 6 مئی کو کوئی ملاقات اڈیالہ جیل میں نہیں ہوئی نہ کوئی بریفنگ ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے ہم سے ملاقات میں ایسی کسی بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ نہ ہمارے ایجنڈے پر ہے، نہ آن دا کارڈز، پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے کیسز سیاسی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا عام فہم پروان چڑھنی چاہیے۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں اور ہماری دعا ہے بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں، ان شاء اللّٰہ جلدی ہوں گے، اس حوالے سے کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔
ایوان میں پیش آنے والے نئے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر نہیں، نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر جیل میں کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔