سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 244ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے بڑھ کر دو لاکھ 93 ہزار 895 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 410 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 923روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر
پڑھیں:
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 357000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کے اضافے سے 306069 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 8 ڈالر سے بڑھ کر 3350 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 6 ڈالر سستا ہوا تھا۔