اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں چار بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پشاور سے خبر رساں ایجنسی اے پی کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی اکابرین نے منگل کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں چار بچے لقمہ اجل بن گئے۔

اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ مظاہرین ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایک مرکزی شاہراہ پر رکھ کر انصاف کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پیر کو میر علی میں ہونے والے ڈرون حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ میر علی کو پاکستانی طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے اس ہولناک واقعے کے بعد پاکستانی فوج کا کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

مقامی باشندے کیا کہہ رہے ہیں؟

ایک مقامی قبائلی مفتی بیت اللہ نے ایک بیان میں کہا،''ہم کسی پر الزام نہیں لگا رہے ہیں، لیکن ہم انصاف کا تقاضا کرتے ہیں اور حکومت کو ہمیں بتانا چاہیے کہ ہمارے بچوں کو کس نے مارا ہے۔‘‘

مفتی بیت اللہ نے خبر دار کیا ہے کہ یہ احتجاج جو مقامی باشندے کر رہے فی الحال ایک علاقے کی ایک سڑک بلاک کر کے کیا جا رہا ہے تاہم اگر حکام نے عوام کے سوالات کا جواب نہیں دیا تو یہ آگ پھیل سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا،'' ہم لاشوں کو اس وقت تک دفن نہیں کریں گے جب تک ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہمارے معصوم بچوں کو کس نے مارا ان کی ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے۔‘‘ اس موقع پر تمام مقامی مظاہرین ''ہمیں انصاف چاہیے‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

حالیہ برسوں میں شہری ہلاکتیں

پاکستان کے بعض علاقوں خاص طور پر شورش زدہ صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ برسوں میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور فوجی حملوں میں بہت سے عام شہری مارے گئے ہیں۔

مارچ کے مہینے میں شمال مغربی شہر مردان میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد اُس وقت ہلاک ہوئے تھے، جب ایک رہائشی مکان کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تب صوبائی حکومت کے ایک بیان میں صرف اتنا کہا گیا تھا، ''ایک دور دراز گاؤں میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ایک آپریشن میں یہ 'کولیٹرل ڈیمیج‘ ہوا ہے۔

‘‘

مارچ کے اس واقعے کے بعد بھی رہائشیوں نے حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے پر راضی ہونے تک احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

عسکریت پسندرں کا ہدف کون؟

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز نامی ایک تھنک ٹینک کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کواڈ کاپٹر بھی استعمال کرتے رہے ہیں، لیکن میر علی میں ڈرون حملے کا ذمہ دار کون تھا، یہ ابھی تک غیر واضح ہے۔

تازہ ترین شہری ہلاکتیں در اصل پاکستانی فوج کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ہوئیں۔ میر علی ان طالبان عسکریت پسندوں کا ایک اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں ان کی موجودگی کافی مظبوط ہے۔ ٹی ٹی پی افغان طالبان سے الگ گروپ ہے، جو اکثر پاکستانی میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بناتا ہے۔

دریں اثناء ایک صوبائی وزیر نائیک محمد داوڑ نے منگل کو ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔ میر علی اور قریبی اضلاع جو افغانستان سے قریب ہیں، پاکستانی طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کا اڈہ ہیں۔ اس علاقے میں حالیہ مہینوں میں ٹی ٹی پی نے اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

ادارت: شکور رحیم

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میر علی میں ڈرون حملے رہے ہیں

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں کرفیو کا اعلان

خیبرپختونخوا کے ضلعے شمالی وزیرستان میں ہفتے کو کرفیو کے  نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیے: شمالی وزیرستان حملہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زخمی اہلکاروں کی عیادت

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں بھارتی پراکیسز سے وابستہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا پتا لگایا جس کے نتیجے میں 30 دہشتگرد مار دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر خیبرپختونخوا شمالی وزیرستان شمالی وزیرستان کرفیو فتنہ خوارج

متعلقہ مضامین

  • روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، میزائل بھی فائر کیے
  • روس کا یوکرین پر مسلسل 13 گھنٹوں تک سب سے بڑا ڈرون حملہ؛ میزائل بھی داغے
  • شمالی وزیرستان میں کرفیو کا اعلان
  • شمالی وزیرستان میں 30 شدت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
  • صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیار
  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی
  • شمالی وزیرستان، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی
  • شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ , رواں سال تعداد 14 ہو گئی۔