چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر —فائل فوٹوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم، ممتاز خدمات کو سراہا ہے۔

وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’معرکۂ حق‘ و آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران آرمی چیف کی خدمات کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی عاصم منیر کو فیلڈ مارشل ا رمی چیف

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی بلندیوں پر جائے گا، جنرل ساحر شمشاد

راولپنڈی:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج اور قوم کیلیے باعثِ فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت، بے لوث قومی خدمت اور حالیہ کامیاب آپریشنز ’معرکہ حق‘، ’بنیان مرصوصُ میں فیصلہ سازی زبردست رہی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جنرل ساحر شمشار نے کہا کہ آرمی چیف کی ترقی نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سلامتی، دفاع اور استحکام کو نئی بلندیوں تک لے گئی ہے اور یہ مزید بلندیوں کی طرف جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی بلندیوں پر جائے گا، جنرل ساحر شمشاد
  •  جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد
  • صدر زرداری کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد
  • وزیراعظم کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد
  • فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
  • صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد
  • صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد