کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟ مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگ کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی خفت مٹانے کےلیے چین کارڈ کھیل رہا ہے، کیا اب وہ چین سے بھی مار کھائے گا؟
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جو نتیجہ ٹریلر کا نکلا، وہی پوری فلم کا بھی نکلے گا، بھارت نے پانی کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت ملک سے ٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر صحت
GENEVA:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنیوا میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ ڈاکٹر لوسیکا دیتیو سے ملاقات کی اور متعدی بیماریوں کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی جاری ہے۔
ڈاکٹر لوسیکا دیتیو نے پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کی جاری کوششوں کو سرا ہا اور پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔