فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بہادر سپوتوں کےلیے ہے، بالخصوص ان شہداء کےلیے جو بھارت کی بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر کھڑے رہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز سول، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہےکہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینےکی منظوری دے دی ہے۔
جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟
مزید :