لاہور (نیوز ڈیسک )پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اس وقت پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں تاہم اب ان کی اہلیہ کی تصویر بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی جانب سے پاکستانیوں نے بھارت کیخلاف کی جانے والی جوابی کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جاتی رہیں اور اسی دوران اپنی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے چھے صفر والا لفظ بھارت کیلئے استعمال کیا جو کہ انٹرنیٹ پر شدید وائرل ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں کہا جارہاہے کہ اورنگزیب احمد نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاک فضائیہ کی ایک تقریب میں شرکت کی جس دوران یہ تصویر لی گئی ہے ۔تاہم اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیئے جارہے ہیں ۔

ایک صارف کا کہناتھا کہ ایئر وائس مارشل کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام میمز دیکھی ہیں۔

رمشا طاہر کا کہناتھا کہ ’’ اللہ جوڑی سلامت رکھے ‘‘۔

ایشال کا کہناتھا کہ ’’ وہ اس لیے منظر عام پر آئیں ہیں تاکہ لڑکیوں تمہیں کہہ سکیں ’ باز آجاو‘۔‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)



مزیدپڑھیں:زیرو مارک اَپ پر حاصل کریں نئی یاماہا موٹرسائیکل، کمپنی نے شاندار آفر لگا دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل

پڑھیں:

13شیر تحویل میں‘5افراد گرفتار‘ جنگلی حیات کا کاروبار ناقابل برداشت : مریم اورنگزیب

لاہور (نیٹ نیوز) صوبہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 شیروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی دو روز قبل لاہور میں ہونے والے اس واقعہ کے بعد سامنے آئی ہے جب جمعرات کو ایک شیر نے فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگنے کے بعد شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو زخمی کیا تھا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق  کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔ 22 مقامات کی انسپکشن کی گئی ہے۔ لاہور میں ہونے والی کارروائی میں چار شیروں کو تحویل میں لیا گیا اور اس احاطے کو سیل کیا گیا جہاں شیروں کو رکھا گیا تھا جبکہ تین افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔ اسی طرح گوجرانوالہ شہر میں کارروائی کے دوران چار شیر برآمد کیے گئے۔ فیصل آباد میں دو شیروں کو تحویل میں لیا گیا اور احاطے کو سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں ملتان میں بھی تین شیر برآمد کیے اور ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ اس حوالے سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کا غیرقانونی کاروبار ناقابل برداشت ہے اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ان کے علم میں آئے کہ کہیں غیرقانونی طور پر شیر رکھے گئے ہیں تو وہ 1107 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

  • 13شیر تحویل میں‘5افراد گرفتار‘ جنگلی حیات کا کاروبار ناقابل برداشت : مریم اورنگزیب
  • عدالت کا محمد شامی کو بڑا جھٹکا، سابقہ اہلیہ اور بیٹی کو ماہانہ کتنی رقم دینگے؟
  • ’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • پاکستانی مالیاتی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی سپین میں اہم ملاقاتیں
  • عافیہ صدیقی کی رہائی میں حکومت کا شرمناک چہرہ سامنے آگیا،جماعت اسلامی
  • وائس چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر ٹریڈ لایسنس ڈپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زو
  • ایران اسرائیل جنگ بندی میں کس شخصیت کا کلیدی کردار، اہم انکشاف سامنے آ گیا
  • ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف