لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی ہو گئی،جس پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ 2گھنٹے 47منٹ پرواز کے بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی،پائلٹ کی جانب سے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا،اے ٹی سی حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے کو بحفاظت کراچی لینڈ کروا لیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کرکے طیارہ کو گراؤنڈ کردیا گیا،مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ کاکہنا ہے کہ متبادل طیارے کے انتظام تک مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:گرمی بڑھتے ہی لیموں کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ،قیمت جانئے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔