بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، کشن کنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، کشن کنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
آٹھ مقام(آئی پی ایس) بھارت ہزیمت کے باوجود ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، کشن گنگا ڈیم سے بھارت نے دریائے نیلم کا پانی روک لیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ آٹھ مقام پردریائے نیلم میں معمول سے 40 فیصد پانی کا دباؤ کم ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025ء کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اعلان کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی لاتے ہوئے اس اہم منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں، امیر جماعت اسلامی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا ہیڈکوارٹرز میں جدید ڈے کیئر سینٹر کا افتتاحCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دریائے نیلم ڈیم سے
پڑھیں:
خطے میں امن کیلیے بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، بلاول بھٹو
اسلام آباد:چیئرمین پی پی پی اور وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔
وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی دونوں ممالک کے عوام اور ترقی کے لیے خطرناک ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔
بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ریاست ہے جو مذاکرات اور امن کی راہ پر گامزن ہے، مگر اس کی کمزوری کو کوئی دشمن غلط نہ سمجھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشتگردی کے بہانے سے جارحانہ اقدامات کیے، حالانکہ خود پاکستان دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں اسی نے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام بھی امن چاہتے ہیں لیکن ان کی قیادت نفرت اور انتشار کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر جھوٹے بیانیے کے ذریعے پاکستان کے خلاف محاذ کھولا، مگر دنیا اب ان جھوٹوں سے بخوبی واقف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے سفارتی کمیٹی کو موجودہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ہے اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کمیٹی عالمی سطح پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرے گی تاکہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے رویے سے آگاہ کیا جا سکے۔
بلاول بھٹو نے غزہ کی ابتر صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے خوراک اور ادویات کی ترسیل روکنے سے ہزاروں فلسطینی بچے موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بڑھائے تاکہ انسانی امداد کی فراہمی فوری طور پر بحال ہو اور معصوم جانوں کو بچایا جا سکے۔
پی پی پی چیئرمین نے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے کو ریاست کے خلاف بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے اور اس قسم کے حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خضدار حملے میں ملوث درندہ صفت عناصر جلد اپنے انجام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمی طلبہ کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے۔