یونان: امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعرات کو یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے تاہم کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ کریٹ کے دارالحکومت ہیراکلیون سے 82 کلومیٹر شمال مشرق میں صبح 8:19 بجے (پاکستانی وقت) آیا، جس کی گہرائی 68 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ایتھنز اور یہاں تک کہ مصر میں بھی محسوس کیے گئے۔ یونانی ریاستی ٹی وی ERT کے مطابق ریثمینو اور لاسیتی علاقوں کے لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی میڈیا نے کچھ راستوں پر چٹانوں کے گرنے اور سپر مارکیٹوں میں سامان بکھرنے کی تصاویر دکھائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ زیادہ گہرائی میں آیا تھا، اس لیے عوام کو زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کریٹ کی فائر بریگیڈ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور علاقے میں گاڑیاں صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے گشت کر رہی ہیں۔

ہیراکلیون کے میئر نے بتایا کہ شہر میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور اسکول بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ زلزلہ ایک ہفتے کے اندر دوسرا بڑا جھٹکا ہے، اس سے پہلے کریٹ کے مشرق میں واقع کاسوس جزیرے کے قریب بھی 6.

1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

یونان کا ایجیئن سمندر زلزلوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں افریقی اور اناطولیائی پلیٹس آپس میں ٹکرا رہی ہیں۔ حالیہ مہینوں میں سنتورینی اور دیگر قریبی جزیروں میں ہزاروں چھوٹے زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے ابھی تک کوئی بڑی تباہی نہیں ہوئی۔


 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کریٹ کے

پڑھیں:

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گجرات سے گرفتار

یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا۔وافی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے مطابق 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم  محمد سعید عرف سعید سنیارا کو ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔2023 میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023 میں یونان میں حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔واضح رہے تحقیقات کے بعد نام سامنے آنے پر سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کو پاکستان میں جو ہوا وہ بھارت کی جانب سے پہنچنے والے نقصان سے زیادہ تھا، مریم نواز
  • یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گجرات سے گرفتار
  • یونان میں خوفناک 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری
  • یونان کے جنوبی جزیرے میں 6.1 شدت کا زلزلہ
  • (کے ایم سی ) ہسپتالوں میں سہولیات نا پید،37 کروڑ کا نقصان
  • اسرائیل کی مخالفت میں برطانیہ اپنی معیشت کا نقصان چاہتا ہے تو یہ اسکی مرضی ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ
  • دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی(مراد علی شاہ)
  • دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، مراد علی شاہ
  • کراچی، جمالی پل کے قریب کچرے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی