سیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
مانسہرہ (سب نیوز)سیاحوں کے لئے خوشخبری، سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی احکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔
بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت کم ہو گی ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک پہاڑی درہ ہے جس سے چلاس کی شاہرہ قراقرم سے جا ملتی ہے۔یاد رہے کہ برفانی علاقہ ہونے کے باعث بابوسر کا راستہ 6 ماہ تک گلیشیئر سے بند ہو جاتا ہے۔ جس سے سیاحوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور فرانس کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، چینی صدر شہر اقتدار کا ایک اور منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ،وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحاق ڈار جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی چین کی صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ترجمان پاک فوجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے ایپل واچ صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
عالمی ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب ایپل واچ کے لیے ایک مخصوص ایپ ورژن کی آزمائش کر رہی ہے، جو صارفین کے لیے موبائل کے بغیر بھی رابطہ برقرار رکھنے کا نیا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل واچ کے اس نئے واٹس ایپ ورژن میں صارفین اپنی چیٹ لسٹ دیکھ سکیں گے، میسجز پڑھ اور میڈیا فائلز دیکھنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر نئے پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر ہی چیٹ کھولنے اور جوابی پیغام دینے کی سہولت حاصل ہوگی۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی تفصیلات کے مطابق اس آزمائشی ورژن میں ایموجیز کے ذریعے میسج ری ایکشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے صارفین گفتگو کے دوران اپنے تاثرات فوری طور پر ظاہر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ آڈیو میسج بھیجنے اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغام لکھوانے کی خصوصیت بھی اس ورژن میں شامل ہے۔
اس فیچر کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو مسلسل اُس آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ضروری ہوگا جس میں واٹس ایپ انسٹال ہو۔ فی الحال یہ ایپ محدود پیمانے پر بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہے اور صرف وہی صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں جن کے آئی فونز میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن iOS 25.32.10.71 انسٹال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیچر کامیاب ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں ایپل واچ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کا طریقہ کار یکسر بدل سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو بغیر فون ہاتھ میں لیے پیغامات، تصاویر اور وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت حاصل ہوگی، جو اسمارٹ ویئر ایپس کے میدان میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔