ڈی آئی خان: 12 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، قریبی رشتے دار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کے قریبی رشتے دار بھی ہیں، دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا ہے، 12 سالہ بچہ چند دن قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا، گز شتہ روز بچے کی لاش گڑھے سے ملی تھی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کا بتانا ہے کہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نے بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لیےکراچی بھیجا تھا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہےکہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے، ملزم 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا، ملزم نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی اور خیبر پختونخوا میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، 2019 میں دہشت گردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم نور محمد 2022 میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا، ملزم نور محمد بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا جبکہ ملزم نور محمد نے اکثر اہم مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔
پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی