امریکی ناظم الامور کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، مختلف پروجیکٹس پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس کے دوران تعلیم سمیت مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
امریکی ناظم الامور کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کے پی ہاؤس میں ظہرانے پر ہوئی جس کی تفصیل امریکی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کی ہے۔
Appreciated a thoughtful and wide-ranging discussion over lunch with KP Governor @fkkundi on security, politics, investment, and U.
آج گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ…
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) May 22, 2025
نیٹلی بیکر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ظہرانے پر بامعنی اور وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کرنا ان کے لیے باعث مسرت تھا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکرکی ملاقات@fkkundi
مزید پڑھیں: https://t.co/xY0D2w7yrh pic.twitter.com/FM9a01sOEg
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) May 22, 2025
امریکی ناظم الامور نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سیکیورٹی، سیاست، سرمایہ کاری اور خیبرپختونخوا میں امریکی معاونت سے جاری تعلیمی منصوبوں پر بات چیت شامل تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی ناظم الامور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نیٹلی بیکرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نیٹلی بیکر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوا امریکی ناظم الامور
پڑھیں:
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
Post Views: 5