بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مشہور کرپٹو کرنسی کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
اس سے قبل رواں برس جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا تھا۔
قیمت میں تازہ ترین اضافہ متعدد عالمی واقعات (جن میں امریکا اور چین کے درمیان تجارت جنگ میں کشیدگی کا کم ہونا اور یورپ اور ایشیا میں شرح سود کا کم ہونا شامل ہے) کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
حالیہ دنوں میں بِٹ کوائن کے علاوہ دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز (جیسے کہ ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈانو) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے
لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔