اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تاریخی طور پر پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے جمعرات کی صبح 110,099 ڈالرز سے تجاوز کرتے ہوئے نئی سطح کو پہنچ گیا ہے، واضح رہے کہ فلیگ شپ کرنسی نے اپریل کے اوائل میں 75,000 ڈالرز کی سطح تک کمی کے بعد سے 30,000 ڈالرز سے زائد قدر حاصل کی ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب، بی ٹی سی تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 110,100 ڈالرز تک پہنچ گیا۔ صبح 7 بج کر 50 منٹ پر، اس میں 3 فیصد اضافہ ہوا جو پھر 109,881 ڈالرز پر مستحکم ہوگیا۔

سرمایہ کاروں نے خطرات تجدید کی تھی کیونکہ مختلف معیشتوں نے بہت زیادہ پیسہ کمانے کے لیے کرپٹو اسپیس میں داخل ہونے کے لیے اپنی پسندیدگی اور اعتماد کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان ڈیجیٹل اسیٹس اتھارٹی کے قیام کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے اور پاکستان کی 25 بلین ڈالرز کی مالیت کی ورچوئل اثاثہ جاتی معیشت کی نمو کو تیز کرنے کے اعلان کے بعد کئی ہزار نئے پاکستانی سرمایہ کار چھوٹے سے درمیانے درجے کی ڈیجیٹل کرنسیوں میں بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ اس اسپیس میں داخل ہوئے۔

بہت سے مبصرین رواں سال کے اختتام تک بٹ کوائن کی تقریباً 2 لاکھ ڈالرز تک کی چھلانگ کا تخمینہ لگا رہے ہیں، آج ایتھریم کی قیمت 2.

45 فیصد اضافے کے بعد 2590 ڈالرز، سولانا کی 3.8 فیصد کے ساتھ 175 ڈالرز جبکہ بی این بی 679 ڈالرز فی کوائن رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سونا اڑھائی ہزار روپے سستا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 53 ہزار کا ہو گیا

کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان کی مختلف مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر ہو گئی۔

مون سون سپیل داخل، لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، 84 عمارتیں غیرمحفوظ

متعلقہ مضامین

  • حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا ملن پہلی بار؟؟
  • پی آئی اے ، ہماری قومی شناخت
  • وزیراعظم، نائب وزیراعظم کی اتصالات گروپ کو پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت
  • آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے:ابراہیم مراد
  • سونا اڑھائی ہزار روپے سستا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 53 ہزار کا ہو گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کردی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا
  • برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200 ملین ڈالرز آمدن متوقع
  • ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا