ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام: ہارورڈ یونیورسٹی پر غیرملکی طلبا کے داخلے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جمعرات کے روز ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے یونیورسٹی کو اس فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ہارورڈ کو ایک خط میں بتایا کہ یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے باعث اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام کی سرٹیفیکیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے تحت ہارورڈ اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، جبکہ موجودہ غیرملکی طلبا کو دوسرے تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر کرنا ہوگا۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے "غیر قانونی" قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ادارے بلکہ امریکہ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی مالی امداد روک چکی ہے۔ مارچ میں حکومت نے یونیورسٹی پر یہود مخالف رویہ روکنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے 256 ملین ڈالر کے معاہدے اور 8.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہارورڈ یونیورسٹی
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔