سڈنی: آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے تین افراد ہلاک اور ہزاروں افراد محصور ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر اور مڈ نارتھ کوسٹ شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں کئی دیہات مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک 590 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں کئی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھتوں سے نکالا گیا۔

حکام کے مطابق 50,000 سے زائد افراد کو انخلا کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ 140 فلڈ وارننگز جاری ہیں۔ 9,500 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں، اور 100 سے زائد اسکول بند ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے۔

مڈ نارتھ کوسٹ کا علاقہ کندل ٹاؤن مکمل طور پر دنیا سے کٹ چکا ہے۔ ایک نرس نِکول سموٹ نے بتایا کہ وہ 67 بوڑھے افراد کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور امدادی ٹیموں کے ساتھ وہیں پھنسی ہوئی ہیں۔

ادھر طوفانی بارشوں کے باعث ماننگ دریا میں 100 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ مقامی خاتون شیرینہ پیک کو بدھ کی رات دو بجے ان کے فارم ہاؤس سے نکالا گیا، مگر ان کی تمام قیمتی اشیاء بہہ گئیں۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق جمعہ تک مزید 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے، جس سے مزید خطرناک فلیش فلڈز ہو سکتے ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمت جانئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 6600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 5659 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 66 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی
  • جنوب مغربی چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈ: 4 افراد ہلاک، 17 پھنس گئے
  • امریکا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، ہلاکتیں
  • امریکا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ؛ ہلاکتیں
  • امریکا، چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
  • لانڈھی نمبر 4 میں آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزاروں لیٹر تیل ضائع، ڈرائیور گرفتار
  • برطانوی شہری نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا
  • نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، درخت اکھڑ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمت جانئے