تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور نجی ادارے بند ،ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔
وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔
یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔
یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تعطیل کا مئی کو
پڑھیں:
آن لائن تعلیمی ادارہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی طالبہ نے آئڈیئل مینیجمنٹ اویئرنیس پلیٹ فارم آن لائن تعلیمی ادارہ (آئی ایم اے پی) یا آئی میپ کے نام سے ایک آن لائن تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے جو طلبہ، اساتذہ اور پیشہ ور افراد کے درمیان ایک تعلیمی پْل کا کردار ادا کر رہا ہے۔تعلیم، رہنمائی اور روزگار کی سہولت فراہم کرنے والا آئی میپ نہ صرف ملک بھر کے طلبہ کو جدید تعلیم سے جوڑ رہا ہے بلکہ گھر بیٹھے خواتین اساتذہ کو روزگار کا ذریعہ بھی فراہم کر رہا ہے۔اس پلیٹ فارم کی بانی فاطمہ ہیں جنہوں نے اپنے والد اور خاندان کی مدد سے یہ ادارہ قائم کیا۔ان کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ سکول سے لے کر یونیورسٹی اور اس کے بعد روزگار کے حصول تک درست سمت میں قدم بڑھا سکیں۔