باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے چند لوگ برا بھلا کہتے ہیں، ناصر بٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ جب ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان صاحب نے پہلگام اٹیک کے بعد جیل سے مودی کو للکارا اور جو تھرڈ پارٹی انیلیسس ہے، وہ بھی پاکستان کے اور یہ کسی پر احسان نہیں ہے، ہندوستان پاکستان پر حملہ کریگا میرے بچوں کو میرے شہریوں کو شہید کرے گا، میرے جوانوں کو شہید کرے گا تو ہمیں اگر مگر کے بغیر اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری فوج نے یہ جنگ جیتی ہے یہ معرکہ جیتا ہے، عاصم منیر نے بہت بہادری سے لیڈ کیا ہے، اس میں کسی کو کوئی دوسری رائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) ناصر بٹ نے کہا کہ میں فیصل چوہدری کی بات کو سراہتا ہوں کہ پی ٹی آئی ان مشکل حالات میں اور ان کو یہ کرنا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں لوگوں کے ذہن میں یہ چیز ڈال دی ہے کہ پی ٹی آئی اس پر خوش نہیں ہے یہ تو اپنے ملک کی بات تھی یہ تو ایک ہونے کی بات تھی، اس پر تو ہمارے ڈیفرنس ختم ہو جانے چاہییں تھے اور یہ ہوا، چند لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں وہ جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں برا بھلا کہتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اس پر بھی ایک ٹویٹ ہو جانی چاہیے، ان کو عمران اون نہ کرے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں ابھی تک وہ لوگ باز نہیں آئے۔
دفاعی تجزیہ کار (ر) ایئرمارشل سعید محمد خان نے کہا کہ جب 10 مئی کو معرکہ حق ختم ہوا تھا تو اگر آپ کو یاد ہو انڈیا کے وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ ہم نے آپریشن سندور میں صرف وقفہ کیا ہے اور یہ آپریشن چلتا رہے گا، آپریشن سندور کے جو پہلے چار دن تھے وہ سب کنوینشنل وار فیئر کے ڈومین میں پاکستان کو ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ کیا تھریش ہولڈ ہے جس کے اوپر ہم پاکستان کو لیکر جا سکتے ہیں اور اس کا نقصان کر سکتے ہیں لیکن پاکستانی ڈیفنس فورسز خاص طور پر پاکستان ایئرفورس نے ان کو جس طرح بتایا کہ ایون وہ جو سوچتے ہیں وہ بھی ہمارے لیے بہت ہے، ہم نے ان کو جورسپانس دیا وہ ان کی توقعات سے بہت زیادہ تھا اور ان کو بہت زیادہ نقصان ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سماء نیوز علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر پر معافی مانگے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
شہریار سید کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہریار سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سماء نیوز کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بارے میں نشر کی گئی خبر حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ ہم سماء نیوز اور متعلقہ صحافی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر پر قوم سے معافی مانگیں اور وضاحت پیش کریں۔ بصورت دیگر ہم فیک نیوز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔