دنیا کا سب سے خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ بھارتی ریاست کیرالا میں پایا جاتا ہے۔
کیرالہ کے علاقے ورندراپلی میں ہیریسن ملیالم پلانٹیشن میں دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ موجود ہے جو ہریالی سے گھرا ہوا ہے۔
کیرالہ میں دور دراز مقام پر بنا یہ کرکٹ گراؤنڈ اپنے منفرد مقام کی وجہ سے آن لائن بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے جو ایک سرسبز درختوں کے باغات کے بیچ میں واقع ہے۔
ہوا سے دیکھا جائے تو یہ دلکش سائٹ جنوبی امریکا کے ایمازون کے جنگلات کی طرح نظر آتی ہے لیکن یہ دراصل کیرالہ کے پوشیدہ جواہرات میں سے ایک ہے۔
یہ گراؤنڈ دراصل ہیریسن ملیالم کمپنی نے دہائیوں پہلے بنایا تھا، ایک ایسی جگہ کے طور پر جہاں اس کے پودے لگانے والے کارکن آرام کر سکتے تھے۔
یہ کرکٹ گراؤنڈ، ایک تنگ، درختوں سے جڑی سڑک کے ذریعے قابل رسائی ہے جو زیادہ تر نقشوں پر نظر نہیں آتا۔ پودے لگانے والے ملازمین اور مقامی لوگوں دونوں کے لیے یہ ایک تفریحی مقام کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹ گراؤنڈ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے آج نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔
امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا حکومت گرانے سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اور نہ ہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی بھی خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کرچکی ہے۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ ہی اے این پی کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کی خواہش ہےکہ کے پی میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت آئے مگر ہم جمہوری لوگ ہیں اور غیرجمہوری عمل ہماری روایت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور چیلنج دے چکے ہیں کہ جتنا زور لگانا ہے، لگا لیں، حکومت آئینی طریقے سے نہیں گرائی جا سکتی، اور اگر گر گئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
حارث رؤف انجری کا شکار، امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے