معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔

ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔

مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، "جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔”

اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ وہ ان کی جائیداد کا آدھا حصہ لے لیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی فٹ رہنا چاہتی ہیں اور شوہر کی خواہش کے مطابق باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں کیونکہ موٹاپا صحت کیلئے بھی اچھا نہیں ہے۔

شوہر کے فٹنس کو لے کر پاگل کے بارے میں بات کر تے ہوئے انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ لاہور جاتے ہوئے ان کے شوہر نے فون کر کے ان سے سوال کیا کہ "ڈمبلز گاڑی میں رکھے؟” جس پر وہ حیران رہ گئیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

رواں سال شہر میں کوئی سنگین واردات نہیں ہوئی،ناصر آفتاب پٹھان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج ناصر آفتاب پٹھان نے کہا ہے کہ رواں سال شہر میں کوئی سنگین واردات سامنے نہیں آئی، جو پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور مربوط کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے ریگولر کرائم پر نمایاں حد تک قابو پالیا ہے۔ جبکہ جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع کشمور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے کہاکہ فصلوں کے سیزن میں عموماً جرائم بڑھ جاتے ہیں، تاہم اس حوالے سے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ ایک سال قبل ضلع بھر کے شہر شام ہوتے ہی سنسان ہوجاتے تھے مگر اب صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کی بدولت تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ رات گڈو جاتے ہوئے شہر میں کھلی دکانیں دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ امن کی بحالی کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب چھوٹے جرائم پر بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصروں کیلئے کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ کچے کے علاقوں میں امن و امان مزید مضبوط بنانے کے لیے ماڈل پولیس تھانے قائم کئے جائیں گے جن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جس سے پولیس کی رسائی اور ردعمل بہتر ہوگا جبکہ پولیس کو بھی مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ اس کے دیرپا اثرات قائم رہیں جس کیلئے حکومت سندھ نے اچھے ریسورسز مختص کئے ہیں انہوں کہاکہ اگر دیکھا جائے کہ ایک طرف حکومت کی طرف سے ڈاکوؤں کیلئے سرنڈر پالیسی وضح کی گئی ہے تو دوسری جانب پولیس کو بھی مضبوط کرنے کا کام جاری ہے، قبائلی تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے اقدامات جاری ہیں اور جلد نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • ’بچاؤ مجھے بچاؤ‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اہل کراچی کیلیے ای چالان برقرار؛ صوبائی وزیر نے جرمانوں میں کمی کا امکان مسترد کردیا
  • ’بچاؤ مجھے بچاؤ‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • کسی کو دھمکی نہیں دی، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلا یا گیا، سہیل آفریدی
  • رواں سال شہر میں کوئی سنگین واردات نہیں ہوئی،ناصر آفتاب پٹھان
  • سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب
  • صبا قمر اور ماہرہ خان کی دشمنی، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
  • امریکا اور روس کا خفیہ امن منصوبہ: یوکرین سے علاقہ چھوڑنے اور فوج نصف کرنے کا مطالبہ
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا