کراچی:

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کیاگیا جن سےلاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد ہوئے۔

مذکورہ کارروائیاں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے اسٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر کیں، چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان غیر قانونی ذریعوں سے بیرون ملک رقم بھیجنے میں ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان نان کسٹم یا پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے، چھاپے کے دوران ملزمان سے  192 اسمارٹ موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد کا کیش بھی برآمد کیاگی۔

ملزمان سے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی گفتگو کے ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان سے رجسٹرز جن میں موبائل فونز کی خریداری کے ریکارڈ اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کے حوالے سے ریکارڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔

اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل فونز برآمد حوالہ ہنڈی میں ملوث کی کرنسی کے دوران

پڑھیں:

کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار