عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ضلع ملیر کراچی میں مشاورتی اجلاس برائے ایام عزا 1447 ہجری کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ محمد صادق جعفری، صدر مرکزی تنظیم عزاداری سید محمد نقی، صدر مرکزی تنظیم عزا سید غفران مجتبیٰ نقوی، پیٹرن ٹرسٹی غازی عباس ٹرسٹ سرور علی، جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان سید شبر رضا، صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کراچی سید رضی حیدر رضوی سمیت ضلع بھر سے بانیان مجالس، جلوس پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز، قومی و ملی تنظیمات اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سمیت علمائے کرام اور ذاکرین عظام، اسکاؤٹس گروپس و دیگر معززین شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر میں شامل مجلس وحدت مسلمین، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری اور غازی عباس ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مشاورتی اجلاس برائے ایام عزا 1447 ہجری مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر جناب سلیم اللہ اوڈھو نے محکمہ پولیس، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ اور کے الیکٹرک کے حکام کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ محمد صادق جعفری، صدر مرکزی تنظیم عزاداری سید محمد نقی، صدر مرکزی تنظیم عزا سید غفران مجتبیٰ نقوی، پیٹرن ٹرسٹی غازی عباس ٹرسٹ سرور علی، جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان سید شبر رضا، صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کراچی سید رضی حیدر رضوی سمیت ضلع بھر سے بانیان مجالس، جلوس پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز، قومی و ملی تنظیمات اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سمیت علمائے کرام اور ذاکرین عظام، اسکاؤٹس گروپس و دیگر معززین شریک ہوئے۔ دوران اجلاس صدرایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی اور مرکزی تنظیم عزا کے رہنما عابد حسینی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے، مولانا گلزار شاہدی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، جاذب رضوی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ و منقبت خواں سید صبیب عابدی نے بارگاہ امامت میں منظوم کلام پیش کیا، مدعو شدہ منتظمین عزاداری نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش بلدیاتی اور سکیورٹی مسائل فورم پر بیان کئے جبکہ تحریری صورت میں بھی عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیرکو فراہم کئے، اس اجلاس میں ضلع ملیر کے گڈاپ ٹاؤن، ابراہیم حیدری ٹاؤن اور ملیر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی تمام مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس، جلوس پرمٹ ہولڈرز اور معززین و اکابرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر جناب سلیم اللہ اوڈھو نے گفتگو کرتے ہوئے تمام حاضرین کی جانب سے پیش کردہ سائل کو بغور سن کر ان مسائل کے حل کیلئے اپنی اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر کے اراکین مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما سید شاہ عالم زیدی، مرکزی تنظیم عزا کے رہنما سید محمد صادق، غازی عباس ٹرسٹ کے رکن سید کاشف رضا رضوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم ملیر سید احسن عباس نے معزز مہمانان گرامی کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عزاداری کوا رڈینیشن کمیٹی ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔