وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ن لیگ کے ایم پی اے کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے ، لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار کہا ہے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اور اپوزیشن لیڈر آمنے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد للہ خان نے بیان دیا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مرکزی کردار ہے۔ جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ایم پی اے عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا ہے۔
لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ مبینہ کوہستان اسکینڈل میں وزیراعلیٰ کو ملوث کرانا مناسب نہیں ہے۔ نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھیجی گیا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کوہستان اسکینڈل اپوزیشن لیڈر نوٹس جاری ن لیگ کے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پرروک دیا گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔
مزید :