کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے ، لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعلی کو کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار کہا ہے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختون خوا اور اپوزیشن لیڈر آمنے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد للہ خان نے بیان دیا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا مرکزی کردار ہے۔ جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ایم پی اے عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا ہے۔
لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ مبینہ کوہستان اسکینڈل میں وزیراعلی کو ملوث کرانا مناسب نہیں ہے۔ نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھیجی گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند متحدہ عرب امارات میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا انڈین فوجیوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار محکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوہستان اسکینڈل اپوزیشن لیڈر کا نوٹس جاری نوٹس جاری کر کر دیا
پڑھیں:
گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد ٹرانسپورٹ براستہ کوہستان جانے پر پابندی
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر 13 محرم الحرام تک راولپنڈی تا گلگت بلتستان ٹریفک براستہ کوہستان بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔