ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کیساتھ ’دوستی‘ سے متعلق حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اب میں ہمایوں سعید کو اس طرح نہیں دیکھتی جیسا تین سال قبل ہوا کرتا تھا۔
اس بات کا انکشاف اداکارہ نے ہمایوں سعید کے ساتھ آنے والی اپنی فلم لوو گرو کے پروموشن کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
ایک صحافی نے پوچھا تھا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ آپ کی دوستی کس طرح کی ہے تو اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی سب سے اچھی دوست نہیں ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ہمایوں سعید شاید بھول جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں اب بھی ویسے ہی دیکھتی ہوں جیسے کئی سال قبل دیکھتی تھی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ہمارے درمیان گہری تو نہیں البتہ معمول کی دوستی ضرور ہے جو کہ ایک ساتھ کام کرنے والے دو افراد میں ہوسکتی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے فلم ‘لوو گرو’ کی شوٹنگ میں ہمارے درمیان زیادہ مسئلہ نہیں ہوا لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہماری دوستی بہت گہری ہے تو ایسا نہیں ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کہا کہ
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
میرپور، آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔