فیلڈ مارشل نے فیصلہ کیا بھارت کے 26 مقامات پر انکو جواب دوں گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری : فائل فوٹو
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے فیصلہ کیا بھارت کے 26 مقامات پر ان کو جواب دوں گا۔
خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ کی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ نشست ہوئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں بھارتی شیلنگ سے 7سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا ہم نے اسے تباہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھےکھڑے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللّٰہ کے کرم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، وہ تمام حکمت عملی جو ہندوستان اور مودی نے کی، اس کو ایک ایک کر کے غلط ثابت کیا، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور متحدہ رہے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا، کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفرا اسٹرکچر یا کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟نہیں، ہم امن پسند ہیں اور امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 4 دن تک میزائل اور فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے سینئر افسران ہاٹ لائن پر بات کرتے رہتے ہیں اس لیے امید ہے سرحد پر امن برقرار رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہوگا، اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوتی ہے اس کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے۔ جو مساجد کو شہید کرتے ہیں، لوگوں کو ذبح کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا خیبرپختونخوا، پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، خارجی نور ولی کہتا ہے کہ شریعت میں اجازت ہے کہ آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں۔ اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھےنہیں ہوسکتے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ تم اس ہندوستان سے مدد مانگتے ہو جہاں کشمیر کی بچیوں کی عزت کو وہ پامال کرتے ہیں، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، مسئلہ انکی اشرافیہ ہے، جن کو ہندوستانی پیسا دیتے ہیں اور خریدتےہیں۔ جن کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنےافغان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، خیبرپختونخوا کے غیور اور بہادر عوام اور قبائل سے کہتا ہوں، آج دوبارہ وقت آگیا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان ۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کیاجائے‘زاہد بلوچ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز سندھ ٹیویٹا ایمپلائز یونین کے تحت گلشن اقبال کے علاقے میں واقع مرکزی آفس کے احاطے میں اراکین نے پر امن احتجاج کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر زاہد تاج بلوچ نے کہا کہ ہم متعلقہ اعلیٰ عہدیداران سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کہ جو تنخواہوں کا مسئلہ اس کو مستقل بنیاد پر حل کیا جائے تاکہ ملازمین میں جو آئے دن کی بے چینی رہتی ہے وہ ختم ہو اور ملازمین پر سکون ماحول میں کام کر سکیں۔جبکہ بزرگ ملازمین کے پینشن کے مسلے حل جائے2011,میں بھرتی ملازمین کی چار سالہ سروس کو ختم کرنا ایک غیر آئینی فیصلہ ہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں یہ ایسا فیصلہ جو خودساختہ ہے نہ یہ فیصلہ عدالت عالیہ کی جانب سے بلکہ یہ پالیسی سازوں کی جانب مزدور دشمن فیصلہ ہے اسکی بھر مخالفت کرتے ہیں پیپلز پارٹی کے جیالے اس مزدور فیصلے کے خلاف ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے ہمارے احتجاج کا سلسلہ چار نومبر سے جاری ہے ۔