بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پربووو کے ساتھ چائنا-انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت کی ۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے تقریباً 200 نمائندے بھی موجود تھے۔اتوار کے روز چینی میڈیانے بتایا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور بانڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 70 سال پہلے، دنیا ایک تاریخی سنگم پر تھی.

چین، انڈونیشیا اور دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک بانڈونگ میں جمع ہوئے ، اور اتحاد ، دوستی اور تعاون پر مبنی بانڈونگ روح کی تشکیل دی گئی۔ آج 70 سال بعد دنیا ایک بار پھر ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ بانڈونگ کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہے۔ ہمیں تاریخی ترقی کے عمومی رجحان کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے، اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق کی تلاش کرنے ، امن بقائے باہمی، اختلافات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنے ، تعاون کے ذریعے مشترکہ فوائد کے حصول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل ہو سکے۔لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین انڈونیشیا تعاون ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے،جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کو واقعی فائدہ پہنچا ہے اور عالمی معیشت میں مزید یقین پیدا ہوا ہے۔لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے ، کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر وسعت دے گا اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے بہتر ماحول پیدا کرتا رہے گا۔ امید ہے کہ چین اور انڈونیشیا کی کاروباری برادری باہمی تعاون کو وسعت دینے، صنعتی انضمام کو مضبوط بنانے، آزاد تجارت کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے گی تاکہ مزید ثمرات حاصل ہوسکیں۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ. انکے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں گے. وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  •  استنبول کے محل میں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے اہم  ملاقات
  • چین، 20ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز ہو گیا
  • اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بیرونی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ
  • وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ،صدرِ مملکت و وزیرِ اعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت
  • میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چین میں تخلیق” تک کی ترقی کوبین الاقوامی کاروباری برادری نے سراہا ہے
  • ٹیکس چوری قطعاً قابل قبول نہیں تدارک کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم
  • IMF کا پاکستان کے معاشی استحکام میں تعاون جاری رکھنے کا عزم