توشہ خانہ ٹو کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔
نجی ٹی وی دنیانیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایف آئی اے جج شاہ رخ ارجمند کل صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سماعت کریں گے، پراسکیوشن کل مزید گواہ پیش کرے گی۔
علاوہ ازیں گواہوں میں وزارت خارجہ کے ایک متعلقہ افسر بھی پیش ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کر لی
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ نے ان لاش وصول کرلی
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی نے پولیس افسران سے ملاقات کی، بھائی اور بہنوئی نے ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
اداکارہ حمیر اصغر کی لاش وصول کرنے کے لیے تھانے سے باضابطہ لیٹر جاری کیاگیا۔حمیرا اصغرکے بھائی نویداصغرنے کہاکہ سوشل میڈیاپرغلط تاثردیاگیاکہ والدین لاش وصول نہیں کررہے۔۔انہوں نے کہاکہ ہم نے لاش وصول کرلی ہے،سوشل میڈیاپراس کیس کو غلط اندازمیں پیش کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ میری بہن ایک خودمختارعورت تھی اس کی ایک پہچان تھی ۔