پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی۔صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خطے میں عسکری طاقت ہونے کا بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ چل گیا ہے ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید طیارے گرا سکتے ہیں، 2018 میں ترقی کرتے پاکستان کا سفر جان بوجھ کر روکا گیا۔قبل ازیں احسن اقبال سے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی، وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کر رہے تھے، وفاقی وزیر نے بجٹ میں انجینئرز کے مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد حکومت کے اقدامات سے مطمئن گیا ہے۔،وزیراعظم کے بیرون ملک دورے اور عید کی وجہ سے بجٹ میں تاخیر ہوئی، بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دبا نہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے خطے کی صورتحال کے پیش نظر گروتھ بجٹ لانے کا مطالبہ نیب کی 88ارب روپے سے زائد کی وصولیاں، 86ارب اداروں کو واپسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔
گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔