عالمی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ  سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔

عالمی جریدے دی ڈبلومیٹ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی میگزین کے مطابق بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو برہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق براہما پترا دریا کا پانی بھارت کے تازہ پانی کا تقریبا 30 فیصد بنتا ہے، اس کے علاوہ اس دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔

دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق چین براہما پترا پر بڑے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ورلڈ بینک نے واضح کیا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔

ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنےکی کوئی شق اس میں شامل نہیں۔

صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو دونوں فریقین کی مرضی سے ختم یا اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے، سندھ طاس معاہدےمیں عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پرسہولت کار کا ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ ورلڈ بینک کےصدرکاسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے حالیہ انٹرویو ثابت کرتا ہے کہ بھارت یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ ورلڈ بینک کے واضح مؤقف کی بعد بھارتی مکروہ عزائم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے کی ورلڈ بینک نے کہا

پڑھیں:

بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے; بلاول بھٹو

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، ہم وہ نسل ہوں گے جو جنگی جنونیوں سے الگ راستہ چنیں گے۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دینے سے متعلق سوشل میڈیا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارتی میڈیا کےذریعہ اپنا کیس بھارتی عوام کےسامنے پیش کرنے میں کوئی خوف نہیں ہے، میں بھارتی عوام خصوصاً نوجوانوں پر یقین رکھتا ہوں، ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ ماضی کے تنازعات نہیں کریں گے۔ 

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن بقائے باہمی ،تعاون اور خوش حالی کے ذریعے مستقبل کےفیصلے کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • دریاؤں کو ہتھیار بنا کر پانی روکنا ، نئی جنگ ہے
  • 80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق
  • بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے کی کوششوں کے سنگین علاقائی اور عالمی نتائج ہو سکتے ہیں.پاکستان
  • کیا سونے کی قیمتوں میں کوئی بڑی کمی ممکن ہو سکتی ہے؟
  • بلوچستان مائننگ سائٹس ترقی، ورلڈ بینک کا تعاون پر اتفاق
  • بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے; بلاول بھٹو
  • گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز
  • پاکستان کی ٹیکس پالیسوں کو جارحانہ اور غیرموثرہیں‘ موجودہ حکمت عملی ٹیکس دہندگان اور انتظامیہ پر غیر ضروری بوجھ ڈال سکتی ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا
  • ماہرِین غذائیت نے بھیگے باداموں کا چھلکا اتار کر کھانے والوں کو خبردار کردیا