اسپیکر ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد، سلمان اکرم راجا نے بڑا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا، کچھ قوتوں نے کوشش کی تھی کہ بدگمانی پیدا کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ مودی پھر کوئی حماقت کر سکتا ہے، اس لیے ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا سوچ رہے ہیں، اور یہ کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر ہمارے لوگوں کی تقاریر حذف کردیتے ہیں، جبکہ اسمبلی کے احاطے سے 8 لوگوں کو اغوا کیا گیا، اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا سوچ رہی ہے، تاہم بعد میں اس کی تردید کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں اسپیکر ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ، کیا پی ٹی آئی مقررہ ووٹ حاصل کرسکتی ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کسی کے خلاف عدم اعتماد کا نہیں سوچ رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد سردار ایاز صادق وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد سردار ایاز صادق وی نیوز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔