سکندر رضاکاکرکٹ تاریخ میں انوکھا کارنامہ،ڈنر برمنگھم میں،ناشتہ دبئی میں اور وننگ شاٹ لاہور میں
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔ سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔ وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کرٹس کیمفر کا تاریخی کارنامہ، ٹی20 میں 5 گیندوں پر 5 وکٹیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈبلن: آئرلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی۔
منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف محض 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر پروفیشنل کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ڈبلن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 23ویں میچ میں کیمفر نے 2.3 اوورز میں 16 رنز دے کر 5 شکار کیے۔ ان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے نارتھ ویسٹ ویریئرز کی ٹیم، جو ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز تک پہنچ گئی تھی، ہدف کے تعاقب میں محض 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کیمفر نے 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر لگاتار دو وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک کی بنیاد رکھی اور پھر اگلے اوور کی پہلی گیند پر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے اگلی دو گیندوں پر بھی نئے آنے والے بلے بازوں کو پویلین لوٹایا، یوں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ میچ کے اختتام پر شاندار کارکردگی پر کیمفر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوور تبدیل ہونے کی وجہ سے لمحہ بھر کے لیے ذہن منتشر ہوا لیکن میں نے پوری توجہ بولنگ پر مرکوز رکھی اور خوش قسمتی سے یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایک اور بلے باز ہوتا تو کیا وہ 6 گیندوں پر 6 وکٹوں کا ریکارڈ بھی بنا سکتے تھے؟ کیمفر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا ممکن ہوتا، لیکن میں اپنی اس کارکردگی پر بہت خوش ہوں۔