دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اسکی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سالہ بیٹی
پڑھیں:
ٹنڈوجام پولیس نے منشیات فروش فوجی سپیو کو گرفتار کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، منشیات فرو ش فوجی سپیو 2 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار،ٹنڈو جام پولیس نے خفیہ اطلاع پر گوٹھ علی محمد شاہ لنک روڈ لال چھترا قبرستان کے قریب کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش غلام فرید عرف فوجی سپیو گرفتار ،ملزم
کے قبضے سے 2 کلو 350 گرام چرس برآمد ہوئی، منشیات فروش کے متعلق معلومات کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے جوکہ حیدرآباد پولیس کو مطلوب اور آئی جی کی جاری کردہ لسٹ میں سر فہرست تھا اور ملزم ٹنڈوجام سمیت گردونواح کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم تھا، ٹنڈو جام پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔