لاہور:وحدت روڈ پر ایک چلتی ہوئی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے فوراً بعد ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

واقعے کے دوران فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم آگ اتنی شدت اختیار کر چکی تھی کہ بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

12 سالہ بچے کی خودکشی: 'ماں میں چور نہیں ہوں' — چپس چوری کے الزام نے زندگی چھین لی

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔

پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے کو تیار ہے، لیکن دکاندار نے کوئی بات نہ سنی۔

شدید ذہنی دباؤ اور شرمندگی کے باعث کرشندو نے کیڑے مار دوا پی لی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مرنے سے پہلے بچے نے ایک خط لکھا جس میں کہا: "ماں، میں چور نہیں ہوں، یہ میرے آخری الفاظ ہیں، مجھے معاف کر دینا"۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ دکاندار واقعے کے بعد سے فرار ہے۔ واقعے نے پورے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بولان: کوچ کھائی میں گر گئی، 4 مسافر جاں بحق اور 28 زخمی
  • کراچی؛ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کا محرم الحرام 2025ء کے لئے مرکزی عزاداری سیل قائم
  • اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
  • پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،یومِ تکبیر پر وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کا پیغام
  • زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز اٹھی
  • دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، امریکی شہر میں ہنگامی لینڈنگ
  • پشاور: گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
  • 12 سالہ بچے کی خودکشی: 'ماں میں چور نہیں ہوں' — چپس چوری کے الزام نے زندگی چھین لی