نئی دہلی (این این آئی)عالمی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔عالمی جریدے نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی میگزین کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برہماپترا بھارت کے پانی کا 30 فیصد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ اس دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنیکی کوئی شق اس میں شامل نہیں۔صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو دونوں فریقین کی مرضی سے ختم یا اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے، سندھ طاس معاہدیمیں عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پرسہولت کار کا ہے۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ ورلڈ بینک کیصدرکاسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے حالیہ انٹرویو ثابت کرتا ہے کہ بھارت یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ ورلڈ بینک کے واضح مقف کی بعد بھارتی مکروہ عزائم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے ورلڈ بینک نے کہا کہ

پڑھیں:

پاراچنار: اپر اور سینٹرل کرم کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا

— فائل فوٹو

پاراچنار  میں اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا۔

امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کی عمائدین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیامِ امن کےلیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جارہے ہیں۔

پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ آج ہوگا

پشاور پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ...

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف تنازعات پر جھگڑوں میں فریقین کے سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

قبائلی عمائدین کے مطابق قیامِ امن میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور بھرپور تعاون کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل
  • پاراچنار: اپر اور سینٹرل کرم کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا
  • بھارت میں عالمی مقابلہ حسن: مبینہ ہراسانی پر مس انگلینڈ ایونٹ چھوڑ گئیں
  • بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے لداخ میں ماسٹر پلان شروع
  • سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں کا بہاؤ روکنے کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا: رضا ربانی
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی جریدہ
  • بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے متنازعہ علاقے لداخ میں ماسٹر پلان شروع
  • بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے ماسٹر پلان شروع کردیا
  • بھارت پانی روکتا ہے تو یاد رکھے اس کا ایک تہائی پانی چین سے آتا ہے، مصدق ملک کی وارننگ