پاکستان کاانسانیت دوست اقدام، غلطی سے کنٹرول لائن عبورکرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پارداخل ہونے والی خاتون کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق43 سالہ سنیتا جامگڑے کاتعلق مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے جو رواں ماہ کے اوائل میں کارگل کے راستے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوگئی تھیں، سنیتا جامگڑے کو 14 مئی کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا، پاکستان رینجرز کی جانب سے خاتون کو اٹاری بارڈر پر انڈین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد بی ایس ایف نے انہیں امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا۔ناگپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون V) نکتن قدم نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ایک افسر اور دو خواتین کانسٹیبلز پر مشتمل ٹیم کو امرتسر بھیجا گیا ہے تاکہ جامگڈے کو واپس شہر لایا جا سکے۔ان کے بیٹے کو، جو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی تحویل میں تھا، بھی ناگپور واپس لایا جائے گا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں 2 کم عمر بہنوں سے زیادتی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کم عمر بہنوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی تصدیق ہوسکے گی۔
مری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ایک بچی کی عمر 8 سال اور دوسری کی 16 سال ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی میں قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔