وزیراعظم کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر ایرانی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت مسلمہ رہنمائی اور سرپرستی کے لیے ان کی طرف دیکھتی ہے۔
وزیراعظم نے سپریم لیڈر کو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات اور بھارت کے تسلط پسندانہ اور تنگ نظری کے عزائم کے بارے میں بتایا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ہمیشہ خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو جس سے اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے۔
وزیراعظم نے سپریم لیڈر کو پاکستان ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری معاہدہ طے پا جائےگا، اور اس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔
سپریم لیڈر نے دور اندیشی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ذاتی عزم کی تعریف کی۔
سپریم لیڈر نے پاکستان اور اس کے عوام کی مزید خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری و افکار کے لیے سپریم لیڈر کی لگن کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور خاص طور پر سپریم لیڈر سے درخواست کی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور ایران نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے تعمیری اور مفید بات چیت کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے، دونوں بھائی اور ہمسایہ ملک کو تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ایران آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ممالک کا موقف یکساں ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، معیشت اور بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق دوطرفہ قریبی تعاون ضروری ہے، ایران اور پاکستان فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آیت اللہ خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر ایرانی صدر ایرانی قیادت پاک بھارت کشیدگی شکریہ ادا کیا شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا یت اللہ خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر ایرانی صدر ایرانی قیادت پاک بھارت کشیدگی شکریہ ادا کیا شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف شکریہ ادا کیا ایرانی قیادت دونوں ممالک سپریم لیڈر کے درمیان کے دوران کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
’’ بھارت سےتنازعہ کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ‘‘۔۔۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو
لاچین ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے آذربائیجان کے شہر لاچین شہر میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔
وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔
پاکستانی نوجوان نے لذیذ جنوبی ایشیائی پکوان چین بھر میں متعارف کرا دیئے
وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا اور برادر ملک آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کو سراہا۔وزیراعظم نے آذربائیجان کی پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بھرپور حمایت پر وزیراعظم نے آزربائیجان کی عوام کا شکریہ ادا کیا؛ بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابیوں پر آذر بائیجان میں جشن منایا گیا تھا۔
لیسکو میں شجرکاری مہم ،ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف اپنی ذمہ داری اداکرینگے : سی ای او
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں کی سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بہت جلد کی جائے گی۔
وہ ملک جس کو ایشیا کی بہترین سیاحتی منزل قرار دے دیا گیا، یہ دبئی نہیں بلکہ۔۔۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لاچین میں اس اجلاس کا انعقاد، آذربائیجان کی استقامت اور بحالی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے لیے گہری علامتی اور جذباتی اہمیت رکھتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام، باہمی خوشحالی اور کلیدی بین الاقوامی امور پر اصولی مؤقف کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان-آذربائیجان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پنجاب کے اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد کی ایجوکیشن ورلڈ کانفرنس میں شرکت ، یونیسیف حکام سے بھی ملاقات
مزید :