’لو گرو’ کا رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’ بھی مداحوں کو دیوانہ بنا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و فلمساز ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک فلم لو گُرو کے ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ کے بعد اب رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’ بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
’لو گرو’ کا یہ گانا گزشتہ روز 26 مئی کو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا جس نے چند ہی لمحات میں ہزاروں ویوز اور لائکس اپنے نام کرلیے۔
2منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو شیراز اپل اور نرمل رائے نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے جبکہ کمپوزیشن اور موسیقی بھی شیراز اپل نے ہی ترتیب دی ہے اور گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں۔
یہ گانا برطانیہ کے خوبصورت مقامات پر عکس بند کیا گیا ہے، جہاں ماہرہ خان مختلف حسین لُکس میں بے حد دلکش لگ رہی ہیں جنکے ساتھ رومانس کرتے ہمایوں سعید بھی خوب جچ رہے ہیں۔
یاد رہے ’بے خبریاں’ سے قبل ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ اور پروموشنل سانگ ‘آ تینوں موج کراواں‘ بھی ریلیز ہو چکا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پہلے ہی دھوم مچا چکی ہے۔
مداحوں کا ردعمل:
جیسے ہی یہ میوزک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں اس گانے کو گلوکار شیراز اپل کی نرم آواز اور گانے کی ویژولز کی وجہ سے بے حد پسند کیا جانے لگا۔
ایک مداح نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،‘ماہرہ کی خوبصورتی لفظوں سے باہر ہے ، بالی وڈ اداکاراؤں سے کہیں مختلف اور بہتر لگتی ہیں۔’
ایک اور ماہرہ خان کے ڈائی ہارٹ مداح نے لکھا کہ،‘ہمیں اپنے اداکاروں کو سپورٹ کرنا چاہیے، یہ واقعی حق دار ہیں۔’
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘یہ گانا بہت خوبصورت ہے، شیراز اپل کی آواز بہت سکون بخش ہے، اور ماہرہ و ہمایوں ہی فلم کی جان ہیں۔’
فلم کے بارے میں:
فلم سے متعلق بات کریں تو ماہرہ اور ہمایوں کی یہ فلم ’لو گُرو’ کو ’عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلم کی دیگر تفصیلات پر بات کریں تو اسکے پروڈیوسرز میں ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا شامل ہیں، جبکہ سلمان اقبال اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، جنہوں نے اس سے قبل جوانی پھر نہیں آنی 1 اور 2 بھی لکھی تھیں۔
علاوہ ازیں فلم کی اسٹار کاسٹ میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، سہائے علی ابرو، عمارہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، مرینہ خان، عثمان پیرزادہ، اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک معروف اداکار کی بطور سرپرائز لیڈنگ گیسٹ اپیئرنس بھی ہوگی۔
فلم میں ماہرہ خان ایک پشتون آرکیٹیکٹ صوفیہ خان کا کردار ادا کر رہی ہیں جو امریکہ میں مقیم ہوتی ہے اور وہاں کے ’لو گُرو’ یعنی ہمایوں سعید سے محبت کر بیٹھتی ہے۔
فلم کا ٹریلر اگرچہ کہانی کو مکمل طور پر واضح نہیں کرتا تاہم اسے دیکھنے کے بعد یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس کے برعکس ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے ‘پلے بوائے’ کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید ماہرہ خان کیا گیا گیا ہے فلم کی
پڑھیں:
سابق شوہر اور ان کی اہلیہ سے اچھے تعلقات ہیں: ماہرہ خان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔حال ہی میں ماہرہ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم 'لَو گورو' سمیت کئی موضوعات پر بات چیت کی۔انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ 'ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے'۔اس کے علاوہ پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے ماضی کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 'اس معاملے میں میری بھی غلطی تھی، مجھے چاہیے تھا کہ میں انہیں براہ راست پیغام دیتی، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی، مجھے شدید غصہ تھا اور اسی وجہ سے میں نے ٹوئٹ کردی تھی جو بعد میں تنازع بنی'۔اپنی دوسری شادی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ 'میں دوبارہ شادی کرنے سے خوفزدہ تھی، مجھے ڈر تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا اور اپنے بیٹے اذلان کی فکر بھی تھی کہ وہ اس پر کیا ردِعمل دے گا'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ، خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دوسری شادی کے لیے اذلان نے راضی کیا‘۔ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 'پہلے شوہر علی اور اس کی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں، میں خوش ہوں کہ میری وہ شادی ہوئی کیونکہ اس سے مجھے زندگی کی بہترین نعمت ملی اور وہ ہے میرا بیٹا اذلان'۔واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لَو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔