جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکہ طے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکہ کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔
سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاکستان بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے، کمیٹی میں مصدق ملک، لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
اسلام آباد میں بارش ،طوفان بادوباراں اورآندھی کا امکان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :