پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے احکامات میں نے نہیں دیئے: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے احکامات میں نے نہیں دیئے، ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سے نہیں روکا، عالمی مالیاتی ادارے نے صرف خیبرپختونخوا صوبے کی کارکردگی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا؟ ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا؟، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہے؟۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سے نہیں روکا، پیپلز پارٹی کے کارکن ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، ریڈ زون کے قواعد و ضوابط (ایس او پیز)توڑنے پر شیلنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے آرڈر میں نے نہیں دیئے ۔انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف پر کوئی کیس نہیں، وہ بیگناہ جیل میں قید بھگت رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کے دوران پی پی ورکرز اور پولیس میں تصادم
پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا ساتھ پی پی نے صوبے بھر کے کارکنوں کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی، متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا ساتھ پی پی نے صوبے بھر کے کارکنوں کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کردی۔
پی پی پی ورکرز نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی جس پر ریڈ زون کے دروازے بند کردئیے گئے جواب میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی چوک کو بلاک کردیا جس پر خیبر روڈ ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے بند ہوگیا۔ احتجاج میں پی پی پی صوبائی صدر ہمایون خان، احمد کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچا اور دیگر بھی پہنچ گئے۔ مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روکنے کے لیے شیلنگ شروع کردی۔ مظاہرین نے ریڈ زون کا حصار توڑ کر وزیر اعلی ہاؤس جانے کی کوشش کی اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ مظاہرین نے پی ٹی آئی کے ایک کیمپ کو بھی اسمبلی چوک میں آگ لگادی اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنان کیمپ چھوڑ کر چلے گئے، بعدازاں پی پی ورکرز نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔
پی پی رہنما احمد کریم کنڈی نے کہا کہ وسائل پر اختیار، پختونوں کو شناخت پیپلز پارٹی نے دی، یہ صوبہ پیپلز پارٹی بچائے گی یہاں کرپشن کی داستانیں رقم ہورہی ہیں، کرپٹ حکومت عوام کے پیسوں سے جیبیں بھر رہی ہے، جلد وزیر اعلی ہاؤس کی طرف مارچ ہوگا۔