بھارتی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پہلگام واقعے پر کہا ہےکہ یہ حملہ کسی بیرونی مداخلت کے بجائے انتخابی فائدے کے لیے رچایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے بیان نے مودی حکومت کیلئے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔
یشونت سنہا نے دعویٰ کیا کہ پہلگام واقعہ ایک’ ڈرامہ‘ تھا جسے مودی حکومت کی جانب سے بہار کے آئندہ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے رچایا گیا۔
سنہا نے الزام لگایا کہ پچھلے انتخابات میں بھی سیاسی فائدے کیلئے پلوامہ کی صورت ایک ایسا ہی ڈرامہ رچایا گیا تھا۔
بھارت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے قومی سلامتی جیسے جذبات کا فائدہ اٹھایا، مودی نے اپنی انتخابی ریلیوں میں پلوامہ کے شہداکے نام پر ووٹ مانگے تھے، اب نتخابی فائدے کے لیے ایک بار پھر اس واقعے جیسی سیاست دوبارہ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا تھا۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے فوجی اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عالمی برادری بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے: پاکستان

 ویب ڈیسک:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دئیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پُرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔

مسلح افراد نے معروف خواجہ سرا کو جان سے مار دیا

 ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کےلیے بیانات دے رہا ہے، پاکستان یو این امن مشن میں اہم کردار اور عالمی انسداد دہشت گردی کا فعال شراکت دار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان خود مختاری اور مساوی سلامتی کی بنیاد پر امن کا حامی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کےلیے سنگین خطرہ ہے۔

خسرہ بے قابو، ایک اور معصوم جان گئی

متعلقہ مضامین

  • مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے: پاکستان
  • بھارتی وزیراعظم کا اشتعال انگیز بیان قابل افسوس، غیرمتوقع نہیں: دفتر خارجہ
  • مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی باتیں عالمی اصولوں کیخلاف ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  • راہول گاندھی نے مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
  • مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے بیانات دے رہا ہے: وزارت خارجہ
  • پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش: سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف
  • پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش؛ سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف
  • عالمی برادری بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے: پاکستان
  • پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سازش بے نقاب کردی