پاکستان کی مسجد اقصی پر اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات اور اسکول حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان کی مسجد اقصی پر اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات اور اسکول حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے اسرائیلی قابضین اور غیر قانونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کے مذہبی، تاریخی اور قانونی مقام کو کمزور کرنے کے اشتعال انگیز اقدامات اور اسرائیل کے اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزاقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے، ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدامات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھا سکتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان، مقدس مقامات کے تقدس اور تاریخی حیثیت کے تحفظ پر زور دیتا ہے اور اسرائیل کو مزید اشتعال انگیزیوں سے باز رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینی شہریوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی بھی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول پر حالیہ حملہ جہاں بے گھر خاندان پناہ لیے ہوئے تھے اسرائیلی جارحیت اور بے لگام ظلم کی ایک اور مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سامنے آنے والی دل دہلا دینے والی تصاویر جن میں درجنوں افراد خصوصا بچے شہید ہوئے، یہ کارروائیاں عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہونی چاہییں اور ان حملوں کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیئے، اسرائیل کو ان سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے،ایک ایسی فلسطینی ریاست جو القدس الشریف بطور دارالحکومت 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مشتمل ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان کوہستان کرپشن اسکینڈل، پشاور ہائیکورٹ نے نامزد ملزمان کو گرفتاری سے روک دیا چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے،جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائیگی یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کہا کہ پاکستان کی شدید مذمت کرتا ہے
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔