مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیاں اور اسکول تباہ کرنے پر پاکستان کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان نے اسرائیلی قابضین و غیر قانونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مذہبی، تاریخی اور قانونی مقام کو کمزور کرنے کے اشتعال انگیز اقدامات اور اسرائیل کے اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی: حماس اور امریکا معاہدے کے مسودے پر متفق ہوگئے
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، مقدس مقامات کے تقدس اور تاریخی حیثیت کے تحفظ پر زور دیتا ہے اور اسرائیل کو مزید اشتعال انگیزیوں سے باز رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینی شہریوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی بھی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول پر حالیہ حملہ جہاں بے گھر خاندان پناہ لیے ہوئے تھے اسرائیلی جارحیت اور بے لگام ظلم کی ایک اور مثال ہے۔
مزید پڑھیے: غزہ: بچوں کی ڈاکٹر نے 9 بچے کھو دیے، شوہر و آخری بچہ موت کی دہلیز پر
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سامنے آنے والی دل دہلا دینے والی تصاویر جن میں درجنوں افراد خصوصاً بچے شہید ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائیاں عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہونی چاہییں اور ان حملوں کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ان سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے،ایک ایسی فلسطینی ریاست جو القدس الشریف بطور دارالحکومت 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مشتمل ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی بربریت پاکستان پاکستان فارن آفس ترجمان وزارت خارجہ پاکستان غزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی بربریت پاکستان پاکستان فارن ا فس ترجمان وزارت خارجہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان انہوں نے کرتا ہے
پڑھیں:
دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بند ٹوٹ گئے، دیہات زیرِ آب
امتیاز رضا,عمران جوئیہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب نے سندھ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔ کندیارو اور منجھوٹ میں متعدد زمینداری بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں تیز بہاؤ کے ساتھ پانی قریبی دیہات اور زرعی زمینوں میں داخل ہو گیا۔
گاؤں غلام نبی بروہی میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے علاقہ بیرونی دنیا سے کٹ گیا کیونکہ سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ متعدد دیہاتوں کے مکین خود نقل مکانی پر مجبور ہیں جبکہ کئی لوگ تاحال اپنے گھروں میں محصور ہیں۔بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث علاقے کے رہائشیوں کا سامان بھی زیرِ آب آ گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ تاحال محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
دوسری جانب، اوباڑو میں شدید بارشوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا جہاں تیار کپاس کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ لاکھوں روپے مالیت کے نقصان سے کسان برادری شدید مشکلات کا شکار ہے۔سیلاب کی اس آفت نے دیہاتیوں کو اپنے خاندانوں اور سامان کی حفاظت کے لیے جدوجہد پر مجبور کر دیا ہے۔ متاثرین نے حکومت سے فوری مداخلت اور امداد کی اپیل کی ہے۔
ادھر دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود عارفوالا اور قبولہ کے متاثرین کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر کے مطابق، فصلوں کی تباہی کے بعد کسان شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ ان کی جمع پونجی سیلاب میں بہہ گئی ہے اور اب ان کے لیے مستقبل میں کھیتی باڑی کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
کسان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ گھریلو صارفین کے زرعی ٹیوب ویل کے بجلی کے بل بھی معاف کیے جائیں۔