سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ، 28 مئی 2025 کو ہوگا اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات بتاریخ 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعے کو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا تاہم پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔

عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثل تابعداری اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی انمول فرماں برداری کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان کے بیٹے کی قربانی مانگی اور پھر عین وقت ایک دُنبہ عطا فرمایا جسے حضرت ابراہیمؑ نے قربان کیا۔

یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قربانی، دعا اور نیکی کا دن ہوتا ہے۔ مسلمان اس دن مختلف جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

قربانی کا گوشت غرباء، اقرباء اور اہلِ خانہ میں تقسیم کیا جاتا ہے اور روایتی پکوان پکائے جاتے ہیں۔ دعوتیں ہوتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عید الاضحی چاند نظر ذی الحج

پڑھیں:

ملک بھر میں شدید بارشیں: مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد علاقے زیرِ آب، بجلی کا نظام متاثر

ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ مختلف حادثات میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بلوچستان:

خضدار میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں بھی شدید بارش کے بعد کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور مقامی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

پنجاب:

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور مضافاتی علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جب کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ زندہ پیر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

لاہور، فیصل آباد، میاں چنوں، کمالیہ اور گجرات میں بھی بارش کے بعد شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ گجرات کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، جب کہ گیپکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

سندھ:

لاڑکانہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاڑکانہ میں تیز بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کا الرٹ:

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور برساتی ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں مون سون بارشوں کا طوفانی آغاز، لاہور سمیت متعدد شہر بھیگ گئے
  • 13 جولائی کے شہداء کشمیر کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، میرواعظ کشمیر
  • ’بک مون‘ کے ساتھ سرخی مائل چاندنی رات کا نظارہ
  • ملک بھر میں مون سون کا زور، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • حسینؓ سارے دلوں کی دھڑکن
  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد گرفتار
  • زمین کے گھومنے کی رفتار میں تیزی، دن مزید چھوٹے ہوگئے
  • برطانیہ میں پوسٹ آفس کی تاریخ کی سب سے بڑا اسکینڈل بے نقاب
  • ملک بھر میں شدید بارشیں: مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد علاقے زیرِ آب، بجلی کا نظام متاثر
  • تیونس کی اعلیٰ عدالت نے اپوزیشن رہنماؤں سمیت متعدد شخصیات کو قید کی سزائیں سنادیں