پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان میں ذی الحج کا چاند آج شام نظر نہیں آیا؛ آج شام غروب آفتاب کے بعد ذہ الحج کا چاند دیکھنے کے لئے روئیت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے لیکن پاکستان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ سات جون کو ہوگی ، یکم ذو الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی۔ ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب میں چاند نظر آگیا؛ حج 5 جون کو ادا کیا جائے گا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دار الحکومتوں میں ہوئے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سائینسی شواہد سے بتایا گیا کہ آج شام پاکستان میں سورج غروب ہونے کے وقت ذی الحج کے نوزائیدہ چاند کی عمر 11 گھنٹے تھی۔
الحمرا میں تین روزہ جشن اردو فیسٹیول منایا جائے گا
مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ٓذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان میں عید الاضحی 7 جون کو ہوگی ,یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگی ،
زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی نے بھی کہا ککراچی میں چانددیکھنے کی شہادت کسی بھی جگہ سے موصول نہیں ہوئی۔
مفتی کاشف فریدی نے کہا ملتان شہر میں بادلوں کے باعث چاند نظر نہیں آیا ۔ شہر میں کوئی شہادت چاند کے حوالے سے موصول نہین ہوئی ۔چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
چاند نظر نہیں آیا؛ عید 7 جون کو ہوگی ؛ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی
پشاور میں پروفیسر عبدالغفور نے کہا کہ کوشش کی کہ چاند دیکھیں لیکن بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا ،پشاور:اگر چاند دیکھنے کی شوائد آئے تو مرکزی رویت ہلال کو بھیجی جائے گی موسم ابرالود ہے جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،
تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے فائنل اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا عید 7 جون ہفتے کے روز ہوگی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر نہیں نظر نہیں آیا پاکستان میں جون کو ہوگی
پڑھیں:
پاکستان : ذی الحجہ کے چاند ںظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کل ہوگا
اسلام آباد : ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا. جس میں چاند نظر یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل شام اسلام آباد میں ہوگا.چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزاداجلاس کی صدارت کریں گے۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے تاہم چاند کی رویت کےحوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
یاد رہے سپارکو نے ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی تھی .جس میں بتایا تھا کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 2 منٹ پرہوگی اور 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔سپارکو کا کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 27 مئی کو ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ 27 مئی کو غروبِ آفتاب اور چاند میں صرف37 منٹ کا مختصر وقت ہوگا۔یکم ذوالحجہ 29 مئی کو متوقع ہے اور ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ 7جون کومنائی جائے گی. تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے۔اس سے قبل ماہر فلکیات نےذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، جس کے تحت ملک میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔