اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم جنگ سے نفرت اور امن و اخوت کے علمبردار ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر آمادہ ہو تو اسکا منہ توڑ جواب دینا ایک زندہ، غیرت مند اور خوددار قوم کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے اپنی طویل جدوجہد اور علمی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جس سے ملک کو دشمن کے مکروہ عزائم سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی قدر کرتی ہیں، اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستانی قوم کے محسن اور ہیرو ہیں جن کی خدمات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے آمرانہ دور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی توہین اور ان کی بے قدری ہماری قومی تاریخ پر ایک بدنما داغ ہے، جس کی مذمت ضروری ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بھارت اور مودی سرکار کی جنگی جنونیت اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کا دفاع مضبوط اور مستحکم ہونا ناگزیر ہے۔ ہم جنگ سے نفرت کرتے ہیں اور امن و اخوت کے علمبردار ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر آمادہ ہو تو اس کا منہ توڑ جواب دینا ایک زندہ، غیرت مند اور خوددار قوم کی نشانی ہے۔ الحمدللہ، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرکے اپنے دفاع کی صلاحیت کو منوایا ہے، جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا کو چاہئے کہ ایٹمی ہتھیاروں اور انسانیت کو تباہ کرنے والے مہلک اسلحے کے پھیلاؤ کے بجائے دنیا میں امن، استحکام اور اخوت کے قیام کے لیے جدوجہد کرے۔ اصولی طور پر ہم ایٹمی ہتھیاروں کے حامی نہیں، مگر جب دشمن خود ایسے مہلک ہتھیار رکھتا ہو تو ملکی دفاع کے لیے اس ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر بن جاتا ہے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم کے استعمال نے لاکھوں معصوم انسانوں کو خاک و خون میں نہلا دیا، جو انسانی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ آج بھی امریکہ اور اسرائیل، فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کر رہے ہیں، جس پر پوری انسانیت سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ "سمندر سے نہر تک" مکمل آزاد فلسطین کا اعلان کرے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو فلسطینی عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کرے، تاکہ ایک آزاد، باوقار اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ ڈومکی نے کرتے ہیں

پڑھیں:

وزیراعظم کا قلات میں سیکیورٹی آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں سیکیورٹی آپریشن میں گزشتہ دو روز میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

وزیراعظم  نے کہا معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاکستان کی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے پر عزم ہے،

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے
  • غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
  • نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاری
  • کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
  • وزیراعظم کا قلات میں سیکیورٹی آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار