غزہ میں نیتن یاہو کی کارروائیاں جنگی جرائم ہیں، انکا دفاع نہیں کرسکتے، ایہود اولمرٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ جنگی جرائم نہیں تو اور کیا ہیں؟ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ وہ اب اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کیخلاف دفاع نہیں کرسکتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو اور اُن کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے اراکین ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جن کی کوئی اور تشریح ممکن نہیں۔ سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ جنگی جرائم نہیں تو اور کیا ہیں؟ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ وہ اب اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کے خلاف دفاع نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ ایہود اولمرٹ 2006ء سے 2009ء تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنگی جرائم
پڑھیں:
گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
سندھ کے شہر گھوٹکی میں چھ پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے نتیجے میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے مطابق ایک پولیس اہلکار محمد ساجد کولاچی کو ڈاکوؤں سے تعلقات اور رابطے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر اور غفلت برتنے پر برطرف کیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران ک کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں میں جمیل احمد مہر، ظہور احمد مہر، امید علی رک، امداد اللّٰہ مہر اور منظور حسین خلجی شامل ہیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کا کہنا تھا کہ ضلع گھوٹکی کے تمام پولیس افسران و اہلکاروں اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، فرائض میں غفلت برتنے والوں کی فورس میں جگہ نہیں ہے اور جرائم پیشہ عناصر سے رابطے میں رہنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔